جامعہ کراچی کے بی اے سال اول، سال دوئم وباہم اور ایم اے سال اول وآخر (اوورسیز) سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

جمعہ اپریل 21:48

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق بی اے سال اول اور سال دوئم وباہم(اوورسیز) سالانہ امتحانات برائے 2016 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق بی اے سال اول کے امتحانات میں 57 طلبہ شریک ہوئے،40 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 17 طلبہ ناکام قرارپائے ۔

(جاری ہے)

کامیاب طلبہ کا تناسب 70.18 فیصد رہا۔ سال دوئم وباہم کے امتحانات میں 115 طلبہ شریک ہوئے،44 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 37 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 70.43 فیصدرہا۔علاوہ ازیں ایم اے سال اول (اوورسیز)اکنامکس،جنرل ہسٹری، میتھمیٹکس اور اُردوجبکہ سال آخر (اوورسیز) اکنامکس،میتھمیٹکس اور پولیٹیکل سائنس سالانہ امتحانات برائے 2016 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :