جامعہ کراچی میں ’’پیغام پاکستان اور ہمارا نوجوان‘‘ کانفرنس 30 اپریل کو ہوگی

جمعہ 27 اپریل 2018 21:48

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) جامعہ کراچی کے کلیہ معارف اسلامیہ اور کلیہ فنون وسماجی علوم کے اشتراک سے ایک کانفرنس بعنوان: ’’پیغام پاکستان اور ہمارا نوجوان‘‘ بروز پیر 30 اپریل 2018 ء کوصبح 10 بجے سماعت گاہ کلیہ فنون وسماجی علوم میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان صدارت کریں گے۔