سیالکوٹ اور ملتان کے دو خاندانوں کے ہاں بیک وقت چار،چار بچوں کی پیدائش

سیالکوٹ کے خالد بٹ کی اہلیہ کو اللہ نے شادی کے دس سال بعد اولاد کی نعمت سے نوازا

جمعہ 27 اپریل 2018 21:48

سیالکوٹ/ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) سیالکوٹ اور ملتان کے دو خاندانوں کے ہاں بیک وقت چار،چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے ،دونوں جوڑیوں کے ہاں تین ،تین بیٹوں اورایک، ایک بیٹی نے جنم لیا۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ کے خالد بٹ کی اہلیہ کو اللہ نے شادی کے دس سال بعد اولاد کی نعمت سے نوازا ۔ ملتان کے سہیل احمد کی دوسری شادی ہے اور پہلی اہلیہ سے بھی ان کے دو بچے ہیں۔دونوں خواتین نے نجی کلینکس میں بچوں کو جنم دیا۔ خالد بٹ کی اہلیہ اور چاروں بچے بالکل صحتمند ہیں اور ڈاکٹرز کے مطابق انہیں جلد ڈسچارج کردیا جائے گا جبکہ سہیل کی اہلیہ کو چند پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :