گرلز کیڈٹ کالج مردان کا قیام ملک میں خواتین کی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا،پرویزخٹک
تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ،ماضی میں سیاستدانوں نے سرکاری سکولوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا ،وزیراعلی خیبرپختونخوا
جمعہ 27 اپریل 2018 21:53
(جاری ہے)
کالج کی طالبات کیڈٹس نے کالج کا ترانہ پیش کیا ۔
اس موقع پروزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کا لج کی عمارت 240 کنال اراضی پر دوارب چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے دوسال کے اندر مکمل کی جائے گی جس میں دور جدید کی تمام تر سہولیات میسر ہوں گی ۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ،ماضی میں سیاستدانوں نے سرکاری سکولوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا اور یہاں رشوت اورسفارش پر میٹرک پاس نالائق افراد کو بھرتی کیا گیا جبکہ ہماری حکومت نے سرکاری سکول جہاں غریب عوام کے بچے پڑھتے ہیں، میں جدید سہولتیں فراہم کیں بچے کو ٹاٹ سے اُٹھا کر کرسی پر بٹھایا ۔ہم طبقاتی نظام ختم کرنا چاہتے ہیں اور یہ تعلیم کے فروغ کے بغیر ممکن نہیں ۔تحریک انصاف کی حکومت نے سرکاری سکولوں میں انگلش میڈیم ذریعہ تعلیم متعارف کرایا اور چھ سال بعد سرکاری سکولوں سے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں آنے والے طلبہ وطالبات ایلیٹ کلاس کے بچوں کا ڈٹ مقابلہ کریں گے اور اب غریب کا بچہ بھی افسر بنے گا ۔اسی طرح ہم سکولوں میں دو کمروں اور دو استادوں کا تصور ختم کرکے چھ کمروں اور چھ اساتذہ کا نظام لے آئے ہیں ۔مردان میں ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مردان میں ویمن یونیورسٹی قائم کی گئی اور اس کی عمارت کے لیے ڈھائی ارب روپے منظور کیے گئے ، اسی طرح سرکاری سیکٹر میں صوبے کی دوسری انجنئیرنگ یونیوسٹی بھی مردان میں قائک کی گئی ہے جس کی نئی عمارت پر تین ارب روپے لاگت آئے گی ۔گرلز کیڈٹ کالج پہلے ہی دو ارب چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ایک ارب روپے کی لاگت سے مردان میں دو فلائی اوورز تکمیل کے مراحل میں ہیں اور بورڈ سپورٹس کمپلکس بھی تیار ہے جس پر 37 کروڑ روپے لاگت آئی ہے ۔مردان میڈیکل کمپلکس کو 84کروڑ کی خطیر رقم دی گئی جبکہ 74 کروڑ روپے سے شیخ ملتون میں ترقیاتی کام جاری ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی اعلیٰ کارکردگی کی بدولت آئندہ انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرے گی اور مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائے گی جبکہ 29 اپریل کو لاہور میں تاریخی جلسہ ہوگااُنہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ اس تاریخی جلسے میں ضرور شرکت کریں ۔مزید اہم خبریں
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.