کوئٹہ، تحریک انصاف قوم پرست جماعت کی جانب سے پیدا ہونیوالا خلا ہر حال میں پورا کرنے کی کوشش کریگی ، نوابزادہ امین اللہ رئیسانی

جمعہ اپریل 21:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سینئر رہنما نوابزادہ امین اللہ رئیسانی ، صوبائی الیکشن کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر منیر بلوچ ، ویسٹ ریجن کے صدر عبدالباری بڑیچ نے گزشتہ روز پارٹی کی فعالیت اور آنے والے الیکشن کی تیاری سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف قوم پرست جماعت کی جانب سے پیدا ہونے والا خلا ہر حال میں پورا کرنے کی کوشیش کریگی قوم پرست جماعت نے کوئٹہ شہر سے اکثریتی نشستیں جیتی تھی لیکن کوئٹہ شہر کی فلاح و بہبود و ترقی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے آج پورے شہر میں کچرے کا ڈھیر لگا ہواہے اس کے علاوہ سیوریج کا مسئلہ اور پینے کے پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کریگاہے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج وہی قوم پرست عوام کو ایک بار پھر سبز باغ دکھانے کی کوشیش کررہے ہیںاور پھر کسی اور کے پیچھے کھڑے ھوکر قوم پرستی کا راگ آلاپ رہے ہیں کوئٹہ سٹی کے این این ای اور حکومت میں ہونے کے باوجود کوئٹہ شہر جو کھنڈرات میں تبدیل کیا گیا اور رہی سہی کار قوم پرست جماعت کے مئیر نے پوری کردی ہے،رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ ہم پوری تیاری سے الیکشن میں اتریں گے اس سلسلے میں جلد اعلی قیادت اور صوبائی صدر کو الیکشن مہم کے بارے میں مکمل بریفنگ دی جائے گی اس موقع پر صوبائی رہنماؤں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ووٹ اندراج کے عمل کو یقینی بنائیں اور زیادہ سے زیادہ اپنے گھر کے افراد کا ووٹ اندراج کروائے ان کا کہنا تھا کہ پرامن ، ترقی یافتہ، پڑھا لکھا بلوچستان ہماری منزل ہے ماضی کی طرح ہم عوام کو صرف نعروں پر نہیں بلکہ حقیقی جدوجہد اور خدمت سے ثابت کریں گے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی واحد پارٹی ہے جو نعروں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے قوم پرست جماعت نے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں کیا آخر میں انہوں نے چیئرمین عمران خان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ چیرمین عمران خان کا پارٹی سے کرپٹ عناصر کو نکالنے کا فیصلہ تاریخی فیصلہ ہے کسی کو بھی پارٹی ڈسپلن خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گے صوبائی صدر بلوچستان نے پورے صوبے میں پارٹی کو فعال کیا ہے پاکستان تحریک انصاف چاروں صوبوں کی سب سے مقبول جماعت ہے پاکستان تحریک انصاف نے ثابت کردیا کہ ہم کرپٹ نظام کو شکست دینے والے لوگ ہے۔