تعلیم سے جہالت اور پسماندگی ختم کی جاسکتی ہے،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 27 اپریل 2018 21:53

ڈی جی خان۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد ابراہیم جنید نے کہا ہے کہ دین اسلام میں علم کو اہمیت دی گئی ہے اور پہلی وحی تعلیم کے بارے میں تھی او رحضور اکرم ﷺ نے علم کے حصول پر ز ور دیا‘ تعلیم سے جہالت اور پسماندگی ختم کی جاسکتی ہے‘ سینٹرز آف ایکسی لینس میں نتائج کے حوالے سے دیگر اداروں کی نسبت نمایاں بہتری نظر آنی چاہیئے‘ انہوں نے یہ بات سینٹر ز آف ایکسی لینس کے ہونہار طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کہی۔

سینٹر آف ایکسی لینس بوائز ہائی سکول نمبر 1میں منعقدہ تقریب میں سالانہ نہم امتحان میں کم سے کم 90فیصد نمبرز حاصل کرنے والے 45طلباء اور 45طالبات میں سولر پینل اور ایسسریز فراہم کی گئیں ․ علاوہ ازیں بورڈ مڈل امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز میں ٹرافیاں اور کیش ایوارڈ کے ساتھ پرنسپلزاور اساتذہ میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ انعامات ذہانت کا نعم البدل نہیں تاہم اعتراف اور ٹوکن کے طو رپر دیئے جا رہے ہیں اس سے بچوں میںحوصلہ افزائی کے ساتھ خود اعتمادی میں اضافہ ہو گا۔

تقریب میں سینٹرز آف ایکسی لینس بوائز و گرلز کے پرنسپلز لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد اعجاز ملک ، شاہینہ محبوب کے علاوہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ثناء اللہ سرانی ، بورڈ آف گورنرز کے اراکین ملک احمد بخش بھاپا ، پروفیسر سجاد حسین ، پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ واجد ، پروفیسر غزالہ قدوس ، پروفیسر واجد مسعود ، شیخ محمداکرم اوردیگر نے بھی انعامات تقسیم کیے ․ سٹیج سیکرٹری کے فرائض مہ پارہ اور نوشینہ نے انجام دیئے ․ بہترین نتائج دینے والے اساتذہ عبدالرحمان معینی ، برکت علی ، اشتیاق احمد ، عاتکہ گلزار ، صبیجہ نوشین ، بشری نوشین ،شمیم اور دیگر اساتذہ ، طلبائوطالبات موجود تھے ․

متعلقہ عنوان :