پولیس کی بروقت کاروائی ،نومولود دو گھنٹے کے اندر بازیاب،دوخواتین سمیت تین افراد گرفتار

جمعہ 27 اپریل 2018 21:54

ڈی جی خان۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ٹیچنگ ہسپتال چلڈرن وارڈ سے اغوا ہونیوالے نومولود بچے کو ڈیرہ غازی خان پولیس نے بروقت کاروائی کرکے دو گھنٹے کے اندر باز یاب کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج دو دن کا نومولود بچہ اچانک لاپتہ ہو گیا جس کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او احمد نواز چیمہ کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سید اظہر رضا گیلانی ، ایس ایچ او گدائی اشرف قریشی ، انچارج سی آئی رانا محمد اقبال اور ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے سی سی ٹی وی کیمرہ کی مدد سے اغواء کار عورتوںاور مرد کو بر وقت ٹریس کرکے نومولود بچے کو بازیاب کر لیا اور بچے کے اغواء میں ملوث ملزمہ سکینہ مائی ، ذولیخاں مائی اور ملزم دلاور اقوام وڈانی کو بھی گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا دوران پریس کانفرنس ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان جنید ابراہیم اور ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن چشتی نے ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازی خان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بچے کے والد فیضو ولد مگسی ڈیرہ بگٹی کو مبارکباد دی ۔