رواں مالی سال کے دوران تین لاکھ 64ہزار 312سنگل اور تھری فیز میٹرز تبدیل کیے گئے‘ میپکو

جمعہ 27 اپریل 2018 21:54

ملتان۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے خراب اور جلے ہوئے میٹروں کی تبدیلی کی پالیسی کے تحت رواں مالی سال 2017-18؁ء کے دوران 3لاکھ64ہزار312سنگل اور تھری فیز میٹرز تبدیل کئے ہیں ۔ ان میں 3لاکھ52ہزار712سنگل فیز ، 11ہزار306تھری فیز اور 294ایم ڈی آئی میٹرز شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

جولائی2017؁ء سے مارچ2018؁ء کے دوران ملتان سرکل میں 42ہزار745، ڈیرہ غازی خان سرکل میں 29ہزار570، وہاڑی سرکل میں 30ہزار969، بہاولپور سرکل میں 52ہزار467، ساہیوال سرکل میں 39ہزار56، رحیم یار خان سرکل میں 52ہزار692، مظفرگڑھ سرکل میں 57ہزار306، بہاولنگر سرکل میں 28 ہزار 715 اور خانیوال سرکل میں 30ہزار792سنگل فیز، تھری فیز اور ایم ڈی آئی میٹرز شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :