سیلاب سمیت قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122اور متعلقہ محکمو ں کوپیشگی انتظامات کرنے کاحکم

جمعہ 27 اپریل 2018 21:54

ملتان۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) حکو مت پنجاب کی ہدا یت پر ضلعی انتظا میہ نے سیلا ب سمیت قدرتی آ فا ت سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 اور متعلقہ محکمو ں کو پیشگی انتظا ما ت مکمل کر نے کا حکم دیا ہے ۔ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے ریسکیو 1122 ،سول ڈیفنس اور آ بپا شی سمیت متعلقہ ادا روں کو افر ادی قو ت اور مشینر ی کی تفصیلا ت فور ی فر اہم کر نے کی ہد ایت بھی کر دی گئی ہے ۔

اس سلسلے میں ضلعی ڈ یزا سٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس گز شتہ ر وز ڈ پٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا ۔ جس کی صدا ر ت ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر فنا نس ارشد گوپا نگ نے کی جبکہ سیکر ٹر ی کمیٹی و ضلعی ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈا کٹر کلیم اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔اجلاس میں تما م وفاقی وصو با ئی محکموں کے افسرا ن نے شر کت کی اور سیلا ب کی تیا ر یو ں کے حوا لے سے شرکاء کو آ گا ہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطا ب کر تے ہوئے اے ڈ ی سی ارشد گوپا نگ نے کہا کہ ملتا ن سمیت جنو بی پنجا ب میں سیلا ب کا فی الحال کو ئی خطر ہ نہیں ہے تا ہم حکو مت پنجا ب کی ہدا یا ت پر تمام ادا رے اپنی استعدا د کار میں اضا فہ کررہے ہیں تا کہ کسی بھی ناگہا نی صو ر تحا ل میں انسا نی جا ن و ما ل کا تحفظ یقینی بنا یا جا سکے ۔ارشد گوپانگ نے کہا کہ ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس ضلع کی سطح پر کسی بھی آ فت کے دور ان ہما را ہر اول دستہ ہے ان کو ہر طر ح سے سپورٹ کیا جا ئے گا ۔

ڈ اکٹر کلیم اللہ نے بر یفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ ریسکیو 1122 تما م متعلقہ محکموں کے ہمر اہ 7 مئی کو دریا ئے چنا ب پر فرضی مشقیں کر ے گی جہا ں عملے کو تر بیت بھی فر اہم کی جا ئے گی ۔اس موقع پر حکو مت پنجا ب کی جا نب سے ہدایات پر متعلقہ ادا رو ں کو بریف بھی کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :