200پولیس جوانوں کا امریکن اینٹی رائٹ کی ٹریننگ کے بعد پاسنگ آئوٹ کامظاہرہ

جمعہ اپریل 21:54

ملتان۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) ملتان پولیس کے جوانوں کوجدید امریکن اینٹی رائٹ ٹریننگ کے بعد پاسنگ آئوٹ پریڈ کاانعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی ایس ایس پی آپریشنز سیف اللہ خٹک تھے۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر یوسف ہارون ان کے ہمراہ تھے۔قریباً 1300جوانوں کو اینٹی رائٹ کورس کرایاگیا جن میں سے 200جوانوں نے پاسنگ آئوٹ پریڈ کاعملی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

پریڈ میں شرکت کرنے والے افراد کا تعلق ضلع ملتان ،وہاڑی،لودھراں اور خانیوال سے بتایا جاتا ہے۔۔پولیس ترجمان کے مطابق 900افراد نے ٹریننگ کے فیز ٹو مرحلے تک رسائی حاصل کی ہے ۔جوانوں کو ٹریننگ کے دوران مختلف مراحل کے کورسز کرائے گئے اور اینٹی رائٹ کوس کی اہمیت،بنیادی اصول،اقسام ،استعمال اور جدید اینٹی رائٹ کے متعلق آگاہ کیاگیا۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ آج بروز جمعتہ المبارک 15روزہ اینٹی رائٹ کورس اختتام پذیر ہونے کے بعد فیز ٹو کااگلہ مرحلہ 18مئی سے شروع ہوگا۔تقریب کے اختتام پر ایس ایس پی آپریشنز نے جوانوں سے خطاب کیا اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ عنوان :