بورے والا ، غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کا گلا دبا کر قتل کر دیا

جمعہ 27 اپریل 2018 21:54

بوریوالا۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق نواحی گائوں چک 144ای بی کے محمد یوسف ہندلانہ سیال کی جواں سال بیٹی منصب بی بی کی شادی چار ماہ قبل اپنے رشتہ دار شاہد رفیق نامی نوجوان سے ہوئی تھی ، منصب بی بی کے کسی اور نوجوان سے مبینہ مراسم تھے جس کا علم اس کے بھائی ثناء اللہ کو تھا،گزشتہ شب دونوں بہن بھائیوں میں اس بات پر جھگڑا ہو گیا تو ثناء اللہ نے اپنی بہن کے سر میں ڈنڈا مارا جس سے وہ گر گئی، بعد ازاں اس نے گلا گھونٹ کر اسے ابدی نیند سلا دیا، پولیس تھانہ صدر نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :