وفاقی حکومت نے کم از کم پینشن میں ایک ساتھ زبردست اضافہ کردیا

muhammad ali محمد علی جمعہ اپریل 19:29

وفاقی حکومت نے کم از کم پینشن میں ایک ساتھ زبردست اضافہ کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی حکومت نے کم از کم پینشن میں ایک ساتھ زبردست اضافہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے موجودہ پارلیمنٹ کے آخری ماہ میں مالی سال 2018 اور 19 کیلئے بجٹ پیش کر دیا ہے۔ بجٹ کا کل حجم 56 ارب 61 ارب روپے ہے۔

(جاری ہے)

جہاں اعلان کردہ بجٹ میں وفاقی حکومت نے دیگر کئی بڑے اعلانات کیے ہیں، وہیں پینشنرز اور سرکاری ملازمین کو بھی کئی خوشخبریاں دی گئی ہیں۔

حکومت نے کم از کم پینشن 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کردی ہے۔ جبکہ فوجی اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین کے علاوہ پینشنرز کی پینشن میں بھی 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان تمام اعلانات کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :