ملک سے باہرروپوش اشتہاری مجرمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائیگا،ڈی پی اونوشہرہ

جمعہ اپریل 21:56

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) بیرون ملک روپوش اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے نوشہرہ پولیس حرکت میںآگئی۔اشتہار ملزمان کی ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے فیڈرل انوسٹی گیشن بیوری (ایف ائی ای) اور انٹر پول سے معاونت حاصل کی گئی ۔ خطرناک مفرور مجرمان اشتہاریوں کی ذاتی جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کیلئے عدالتی کارروائی میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ۔

ملک سے باہر روپوش درجنوں اشتہاری ملزمان کو قانون کے شکنجہ میں لاکرانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ سید شہزاد ندیم بخاری نے میڈیا اور اخبار نویسوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھرنیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرنے کے سلسلے میںپولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کو مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزمان جن میں سے اکثر بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں، کی گرفتاری کے لیے ایف ائی اے کی معاونت سے انٹر پول کے ذریعے ان اشتہاری ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے میں معاونت فراہم کرنے کے لیے لکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان اشتہاری ملزمان میں تھانہ کینٹ پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم حسام ولد غلام محمد سکنہ بدرشی ،،تھانہ مصری بانڈہ پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم عبدالشکور ولد عبدالصمدسکنہ میاں عیسی،،تھانہ اضاخیل پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمان فرقان ،سلمان ولد بخت علی سکنہ اضاخیل پایاں ،،تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس کو انتہائی مطلوب خطرناک مجرمان اشتہاری عمران ولد شریف سکنہ کھنڈرکی گرفتاری یقینی بنانے کوفیڈرل انوسٹی گیشن بیورو (FIA )کی معاونت سے انٹر پول کو ریڈ وارنٹ جاری کرنے جبکہ تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس کومطلوب اشتہاری ملزم قائم علی شاہ ولد نورغفار شاہ سکنہ بادوبابا پیرسباق ،،تھانہ پبی پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاریوںاورنگ زیب،خواجہ محمد ولد عبدالرزاق سکنہ ڈاگی قدیم محبوب عالم ولد جان عالم سکنہ کوٹلی کلاں، عبدالروف ولد صبرخان سکنہ کوٹلی کلاں، مصری خان ولدعبدالکریم سکنہ علی بیگ ولی زر ولد مہتاب گل سکنہ جلوزئی ، شکور ولد بہبت خان سکنہ جلوزئی ،سلطنت ولد گل عالم سکنہ ڈاگی جدید ، تھانہ اکبر پورہ پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمان نعیم اللہ ولد امیر شاہ سکنہ بالو ،صاحب شاہ ولد گلاب شاہ سکنہ بالو ، محمد سلیم ولد ظہیر الدین سکنہ اکبر پورہ کی جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کے لیے اور قانون کی گرفت میں لا کر انصاف کے کٹہرے میں لا نے کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔

ڈی پی او نوشہرہ نے کہا کہ اشتہاری ملزمان اب کسی بھی صورت قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے ۔ اشتہاری ملزمان اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے شروع ہونے والے اپریشنز اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :