مردان سے تجاوزات کا خاتمہ مشن ہے ،ضلعی انتظامیہ

جمعہ 27 اپریل 2018 21:56

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ضلعی انتظامیہ مردان غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان بابر تنولی نے ٹی ایم اے مردان ، اور پولیس کے ہمراہ کالج چوک سے لیکر N-45نوشہرہ روڈ سے غیر قانونی بڑے بڑے بل بورڈز کو ہٹایا جو کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان نے کہا کہ مردان سے تجاوزات کا خاتمہ مشن ہے اور متعلقہ محکموں کیساتھ یہ مہم تجاوزات کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :