جمعیت کا جلسہ نوشہرہ میں انتخابات کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگا،فیاض الرحمن

جمعہ اپریل 21:56

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) جمعیت علماء اسلام( ف) کے رہنماملک فیاض الرحمن نے کہا ہے کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کا (کل) ہفتہ کو ڈاگ اسماعیل جلسہ عام 2018 کے انتخابات کے حوالے سے نوشہرہ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ جلسہ عام میں سابق ممبرقومی اسمبلی انجینئر طارق خٹک اور سابق چیرمین ضلع کونسل اسحاق خٹک جے یو ائی ف میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کریں گے۔

جلسہ عام کے لیے تمام تیاریاںمکمل کرلی گئیں۔ (آج) کے جلسے سے نوشہرہ میں جے یوا ئی ف رابطہ عوام مہم کااغاز کرے گی۔وہ خٹک باغ ڈاگ اسماعیل خیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انجینئر طارق خٹک اسحاق خٹک، ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی اور الحاج پرویز خٹک بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملک فیاض الرحمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ (آج) کے جلسہ عام میں شرکت کے لیے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کو پبی سے گاڑیوں کے جلوس کی شکل میں ڈاگ اسماعیل لایا جائے گااور اپنے قائد کا والہانہ استقبال کیا جائے گاجس کے لئے کارکنوںمیں زبردست جوش وخروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔

جلسہ کو جے یوآئی(ف) کے جھنڈوں اور خیر مقدمی بینر سے سجاد دیا گیا۔ جبکہ سیکورٹی کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سابق ایم این اے انجینئر طارق خٹک، سابق ممبر ضلع کونسل اسحاق خٹک اپنے ساتھیوں سمیت قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جلسہ عام میں جے یوائی ف میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کریں گے۔ جلسہ عام سے جے یو ائی ف کی 2018 کے عام انتخابات کے لیے رابطہ عوام مہم کا اغاز ہوگا۔ انھوںنے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے تمام دینی جماعتیں متحدہ ہوکر 2018 کے عام انتخابات میں بھر پور قوت کامظاہرہ کرے گی اور انشاء اللہ عوام کتاب کے نشان پر مہر لگاکرمتحدہ مجلس عمل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔