ڈسٹرکٹ سیشن جج مردان کا سنٹرل جیل کا دورہ ،15قیدی رہا

جمعہ اپریل 21:56

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرؤف خٹک نے سینیئر سول جج عاصم ریا ض کے ہمراہ سنٹرل جیل مردان کا دورہ کیا ۔سپرنٹنڈنٹ جیل فضل حمید خانخیل نے جج صاحبان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن نے اس موقع پر جیل میں بند معمولی مقدمات میں ملوث 15افراد کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے ۔جج صاحبان نے جیل میں قیدیوں کو دی جانے سہولیات کا جائزہ لیا ،اُنہوں نے جیل میں صفائی کی صورتحال ،خوراک کے معیاراور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سپرنٹنڈنٹ جیل اور ان کی ٹیم کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :