ایبٹ آباد میں18غیر قا نو نی کلینکس ،ہسپتا ل ،ڈینٹل کلینک اور لیبا رٹریا ں سیل

جمعہ 27 اپریل 2018 21:56

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) خیبر پختو نخوا ہیلتھ کئیر کمشن کے حکا م اور ضلعی انتظا میہ نے ایبٹ آباد میں18غیر قا نو نی کلینکس ،ہسپتا ل ،ڈینٹل کلینک اور لیبا رٹریا ں سیل کر دیںجب کہ دیگر کو قا نو نی ضوابط پو رے کر نے کے نو ٹس جا ری کر دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق ہیلتھ کئیر کمشن کے ایڈیشنل ڈا ئر یکٹر آپریشن سلما ن عا رف ،چیف انسپکٹر فیصل خا ن و دیگر انسپکٹرو ں اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد گلفا م خا ن نے اتا ئی ڈا کٹرو ں اور جعلی ہسپتا لو ں ،کلینکس ،لیبا رٹریو ں کے خلاف خصوصی کار روا ئی کے دورا ن آج 42نجی طبی مرا کز کی چیکنگ کی ۔

انہو ں نے ہیلتھ کئیر کمشن کے ضا بطو ں کی خلا ف ورزی کے مر تکب 18مرا کز کو سیل کر دیا جو غیر رجسٹرڈ تھے یا غیر مستند افراد چلا رہے تھے یا ان میںصفا ئی اور سہو لیا ت کی حا لت تسلی بخش نہیں تھی اور زائد المیعاد لیبا رٹری کیمکل استعما ل کر رہے تھے۔جن مرا کز کو سیل کیا گیا ان میںقریشی ڈینٹل کلینک کے سا ت یو نٹ ،ایو ب ڈینٹل کلینک کے تین یو نٹ اورل ڈینٹل کلینک کے دو یو نٹ ،ہیلتھ زون لیب ،ہیلتھ کئیر لیب ،حجا مہ سنٹر ،نیشنل میڈیکل کلینک ،ڈا کٹر رو حی گل لیب ،لیڈی ڈا کٹر بشریٰ زردات کلینک ،اعظم ہا سپٹل اور انصا ری میڈیکل ہا ل شا مل ہیں۔

متعلقہ عنوان :