مہمند ایجنسی میں 55% فیصد چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا خاتمہ

جمعہ 27 اپریل 2018 21:56

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) عسکری وسول قیادت کے احکامات کی روشنی میں لوئر مہمندیکہ غنڈ سے مامد گٹ تک پشاور سے باجوڑ شاہراہ پر قائم 17 چیک پوسٹوں میں سے 9 کو ختم کر دیا گیا جبکہ 9 چیک پوسٹوں کو پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کر دیئے گئے۔ جس پر لیویز و خاصہ دار فورس حفاظت کی ذمہ داری اداکرینگے۔ جبکہ 8 چیک پوسٹوں پر چیکنگ حسب معمول سیکورٹی فورسز ، لیویز اور خاصہ دار مشترکہ طور پر انجام دینگے۔

لہذا55%چیک پوسٹوں پرچیکنگ ختم کردی گئی چیک پوسٹوں میں کمی اور سول انتظامیہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ مہمندایجنسی میں امن وامان کی بہترہوتی ہوئی صورتحال کے تناظرمیں کیاگیا یک غونڈ اور نحقی ٹنل چیک پوسٹوں کیلئے اے ڈی پی میں دس ملین روپے فی چیک پوسٹ سکیم شامل کئے جائینگے جن پر جدید خطوط اور عوام کے وسیع ترمفاد کیلئے چیکنگ پوائنٹ تین رویہ کی جائینگی جس کا مقصدنحقی ٹنل اور مہمندباجوڑایکسپریس ہائی وے کی تعمیر کے بعد بڑھتی ہوئی ہیوی ٹریفک اور مہمندایجنسی،باجوڑ،دیر،چترال،تیمرگرہ اورپشاورآنے جانے والے ٹرانسپورٹرزاورسواریوں کی سہولت اور وقت کی بچت کے پیش نظر کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز حکام نے عوام کو سہولت دینے کیلئے یہ اقدامات اُٹھائے ہیں عوام چیکنگ میں فورسز اور لیویز اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعائون کریں تاکہ وہ اپنی قانونی ذمہ داری بہتر طریقے سے پورا کر سکیں۔