Live Updates

پی ٹی آئی کارکن پشاور سے ریلی کی شکل میں لاہور کیلئے روانہ ہوںگے

جمعہ 27 اپریل 2018 21:58

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات اورپاکستان تحریک انصاف ضلاع پشاورکے صدر سید اشتیاق اُرمڑ نے یہاں ٹاؤن تھری پشاورمیں ضلعی کابینہ کے ممبران کے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے لاہور کے جلسے پرتفصیلی غور کیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میںفیصلہ کیاگیا کہ پارٹی کارکنان 29 ۔اپریل کو صبح سات بجے ٹول پلازہ پشاور سے ریلی کی شکل میں لاہور کے لئے روانہ ہوںگے۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکنان صبح سات بجے سے پہلے ٹول پلازہ کے قریب جمع ہوجائیں۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری ارباب شیرعلی اور ٹاؤن ودیگر ناظمین اورعمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات