وفاقی بجٹ میں سگریٹ کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کردیا گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 27 اپریل 2018 19:37

وفاقی بجٹ میں سگریٹ کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کردیا گیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 اپریل 2018ء) : وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے آئندہ مالی سال 2018-19کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے، بجٹ کا کل حجم 5ہزار932ارب 50کروڑ رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر میں بتایا کہ سیگریٹ مہنگے کردیے ہیں۔ سگریٹ پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کردیا ہے۔ جس کے تحت ٹیئر ون سیگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 3 ہزار 964 روپے، ٹیئر ٹو سیگریٹ پر1770 روپے اور ٹیئر تھری سیگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 848 روپے مقرر کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :