پی ایس ڈی پی ، وزارت اطلاعات کی 13نئی سمیت32 سکیموں کیلئی1644ملین روپے سے زائد مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 21:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت وزارت اطلاعات و نشریات کی 13 نئی سکیموں سمیت 32 سکیموں کے لئے 1644.055 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے مطابق جاری سکیموں میں 100 کلو واٹ گوادر ٹرانسمیٹر کے لئے 15 ملین روپے،چینل رینکنگ اینڈ ڈیٹا سینٹر کے لئے 46.870 ملین روپے،پاکستانی ڈراموں کی غیر ملکی زبانوں میں ڈبنگ کے لئے 14.979 ملین، پی این سی اے میں ڈیجٹیل آرکائیو کے قیام کے لئے 2.500 ملین روپے، نیشنل فلم اکیڈمی کے قیام کے لئے 47 ملین روپے، پیمرا کی ادارہ جاتی مضبوطی کے لئے 17 ملین روپے، پی ٹی وی کے پروڈکشن آلات کی اپ گریڈیشن اور جدید کیمروں کی فراہمی کے لئے 200 ملین روپے،نیلم ویلی میں ری براڈکاسٹنگ سیٹیشن کے لئے 10 ملین روپے،ری براڈکاسٹنگ سٹیشن بار خان (بلوچستان ) کے لئے 17.080 ملین روپے،ری براڈ کاسٹنگ ڈھنڈیال (نیلم ویلی) کے لئے 10 ملین روپے،ری براڈ کاسٹنگ جوڑا (نیلم ویلی ) کے لئے 10 ملین روپے،ری براڈکاسٹنگ سٹیشن کیل (نیلم ویلی ) کے لئے 10 ملین روپے،ری براڈکاسٹنگ سٹیشن کاران (نیلم ویلی) کے لئے 10 ملین روپے،ری براڈکاسٹنگ سٹیشن شردا(نیلم ویلی) کے لئے 10 ملین روپے،ری براڈکاسٹنگ سٹیشن خاران (بلوچستان ) کے لئے 14.430 ملین روپے،مظفر آباد کے لئے میڈیم ویو سروسزکی بحالی کے لئے 40 ملین روپے،میرپور ٹرانسمیٹر کی تبدیلی کے لئے 50 ملین روپے،صوبائی دارلحکومتوں میں نیوز آپریشن کے لئے لئے 10.060 ملین روپے، پی این سی اے میں سکیورٹی اپ گریڈیشن کے لئے 31.856 ملین روپے، نئی سکیموں میںایف ایم پر صوت القرآن نیٹ ورک فیز ٹو کے لئے 40 ملین روپے،کوڈ آف کنڈیکٹ پر عمل درآمد کے لئے 15 ملین روپے،پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل کے لئے 331 ملین روپے، پی ٹی وی ٹریسٹیریل ڈیجٹلائزیشن کے لئے 34 ملین،بلوچستان کے خان میترزائی سٹیشن پر ری براڈ کاسٹنگ کے لئے 111.376 ملین روپے،موسی خیل (بلوچستان ) ری براڈ کاسٹ سٹیشن کے لئے 107.943 ملین روپے،مسلم باغ(بلوچستان ) ری براڈ کاسٹ سٹیشن کے لئے 122.318 ملین روپے،شکرگڑھ (پنجاب ) ری براڈ کاسٹ سٹیشن کے لئے 19 ملین روپے،شانگلہ (سوات) ری براڈ کاسٹ سٹیشن کے لئے 26 ملین روپے، شیرانی (بلوچستان) ری براڈ کاسٹ سٹیشن کے لئی113.418 ملین روپے،250 ٹی وی چینل کی مانیٹر نگ نظام کی اپ گریڈیشن کے لئے 85.175 ملین روپے،پی ٹی وی اکیڈمی کے کنٹرول روم میں سٹو ڈیو آلات کی اپ گریڈیشن کے لئی30 ملین روپے،ملتان ریڈیو سٹیشن کی اپ گریڈ یشن کے لئے 52.656 ملین روپیمختص کیے گئے ہیں ۔

04-18/--271