پی ایس ڈی پی ، ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن کے جاری اور نئے منصوبوں کیلئے 80کروڑ 26لاکھ99 ہزار روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 21:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن کے پہلے سے جاری اور نئے مختلف منصوبوں کیلئے 80کروڑ 26لاکھ99 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن کے پہلے سے جاری 6 منصوبوں کیلئے 76کروڑ6لاکھ99 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ دو نئے منصوبوں کیلئے تین کروڑ60 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان منصوبوں پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 3ارب 24کروڑ7 لاکھ81 ہزار روپے ہے جبکہ 30جون2018 ء تک ان پر ایک ارب 36کروڑ67 لاکھ42 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔ 04-18/--274