پی ایس ڈی پی ، گرین پاکستان پروگرام کے لئے 39کروڑ روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 22:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت گرین پاکستان پروگرام کے لئے 39کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 2ارب پانچ کروڑ95 لاکھ 60 ہزار روپے ہے جس میں غیرملکی امداد کا عنصر شامل نہیں ہے۔ منصوبہ پر 30 جون2018ء تک ایک ارب 14 کروڑ 38 لاکھ 62 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔منصوبہ کی تکمیل سے ملک میں جنگلات کے شعبہ کی ترقی اور بحالی میں مدد کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔ 04-18/--275

متعلقہ عنوان :