پی ایس ڈی پی ، پی ایس ڈی پی ، فنانس ڈویژن کے 50مختلف منصوبوں کیلئے 18ارب 15کروڑ14لاکھ 59 ہزارروپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 22:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت فنانس ڈویژن کے 50مختلف منصوبوں کیلئے 18ارب 15کروڑ14لاکھ 59 ہزارروپے مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق ان منصوبوں میں فنانس ڈویژن کے پہلے سے جاری 27جبکہ23 نئے منصوبے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پہلے سے جاری منصوبوں کیلئے مجموعی لاگت کا تخمینہ ایک کھرب8ارب 40کروڑ3لاکھ71 ہزار روپے لگاگیا ہے جس میں 14ارب 47کروڑ81 لاکھ80ہزار روپے کی غیرملکی امداد شامل ہے جبکہ 30جون2018ء تک پہلے سے جاری ان منصوبوں کیلئے 62ارب 62کروڑ 6 لاکھ77ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران ان منصوبوں کیلئے 14ارب69کروڑ67 لاکھ79ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جن میں ایک ارب96کروڑ روپے کی غیرملکی امداد بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران فنانس ڈویژن کے 23 نئے منصوبوں پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 48ارب18کروڑ2ہزار روپے لگایا گیا ہے جس میں 15ارب93کروڑ 41لاکھ90 ہزار روپے کی غیرملکی امداد بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے فنانس ڈویژن کے ان نئے منصوبوں کیلئے تین ارب 45کروڑ46 لاکھ80 ہزار روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جس میں 30کروڑ71 لاکھ روپے کی غیرملکی امداد شامل ہے۔ 04-18/--279

متعلقہ عنوان :