پی ایس ڈی پی ، ڈیرہ بگٹی میں لہری تاسنگسلہ سڑک کی تعمیرکے پہلے مرحلے کیلئے 54کروڑ78لاکھ40 ہزار روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 22:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں لہری تاسنگسلہ سڑک کی تعمیرکے پہلے مرحلے کیلئے 54کروڑ78لاکھ40 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے مطابق اس منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 84کروڑ14لاکھ 80 ہزار روپے لگایا گیا ہے جبکہ قبل ازیں منصوبہ کیلئے 29کروڑ40 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔ یہ منصوبہ آئندہ مالی سال کے دوران مکمل کرلیا جائے گا۔ 04-18/--280

متعلقہ عنوان :