پی ایس ڈی پی ، کوہلو پیکیج، سبی رخنی روڈ کی تعمیر کیلئے 79کروڑ30 لاکھ53 ہزار روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 22:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت بلوچستان کے ضلع سبی میں (کوہلوپیکج) کے تحت سبی رخنی روڈ کی تعمیر کیلئے 79کروڑ30 لاکھ53 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 6ارب 54کروڑ46 لاکھ45 ہزارروپے ہے جبکہ قبل ازیں منصوبہ کیلئے 5ارب75کروڑ15لاکھ92 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔یہ منصوبہ آئندہ مالی سال کے دوران مکمل کرلیا جائے گا۔ 04-18/--281

متعلقہ عنوان :