پی ایس ڈی پی ، بنیا دی ڈھانچے کے شعبہ کی ترقی کیلئے ایک ارب70کروڑ روپے کے فنڈزمختص

جمعہ اپریل 22:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت بنیادی ڈھانچے کے شعبہ کی ترقی کیلئے ایک ارب70کروڑ روپے کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران فنانس ڈویژن کے فنانشل انکلیویژن اینڈ انفراسٹرکچر پراجیکٹ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 14ارب31کروڑ81 لاکھ80 ہزار روپے لگایا گیا ہے ۔ یہ منصوبہ غیرملکی امداد سے مکمل کیا جائے گا جس کیلئے قبل ازیں 8ارب42کروڑ90 لاکھ 80 ہزار روپے کے فنڈزجاری کئے جاچکے ہیں اور یہ منصوبہ آئندہ مالی سال کے دوران مکمل کرلیا جائے گا۔ 04-18/--282