پی ایس ڈی پی ، پٹرولیم ڈویژن کی نئی اور جاری سکیموں کیلئے 94 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 22:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت پٹرولیم ڈویژن کی نئی اور جاری سکیموں کیلئے 94 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کئے جانے والے پی ایس ڈی پی 2018-19ء کے تحت اسلام آباد، لاہور، ملتان، پشاور اور کوئٹہ میں ایچ ڈی آئی پی کی ٹیسٹنگ سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے 5 کروڑ روپے، بلوچستان میں کوئلہ کی تلاش کیلئے ایک کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد اور چار ڈرلنگ رگز کی خریداری پر 41 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد خرچ کئے جائیں گے۔ 04-18/--285