پی ایس ڈی پی ، کر اچی گریٹر سیوریج پلانٹ (ایسIII) منصوبہ کیلئے 86کروڑ20 لاکھ مختص

جمعہ اپریل 22:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت کر اچی میں گریٹر سیوریج پلانٹ (ایسIII) منصوبہ کیلئے 86کروڑ20 لاکھ روپے کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے مطابق منصوبہ پرمجموعی لاگت کا تخمینہ 3ارب99کروڑ 10 لاکھ روپے لگایا گیا ہے جبکہ قبل ازیں مذکورہ منصوبہ کیلئے 3ارب 12 کروڑ90 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔ یہ منصوبہ آئندہ مالی سال کے دوران مکمل کرلیا جائے گا جس میں بیرونی امداد کا عنصر شامل نہیں ہے۔ 04-18/--289