پی ایس ڈی پی ، گوادر میں صاف پانی کیلئے ایک ارب20کروڑ روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 22:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت گوادر میں صاف پانی اورواٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک ارب20کروڑ روپے کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے مطابق یہ منصوبہ سی پیک کے تحت مکمل کیا جائے گا جس پر لاگت کا مجموعی تخمینہ 11ارب39کروڑ60 لاکھ روپے لگایا گیا ہے جبکہ قبل ازیں منصوبہ کیلئے دو ارب61کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران منصوبہ کیلئے مختص کردہ بجٹ میں سے حکومت اپنے وسائل سے ایک ارب روپے فراہم کرے گی جبکہ 20کروڑ روپے کی غیرملکی امداد بھی منصوبہ میں شامل ہے۔ 04-18/--290

متعلقہ عنوان :