پی ایس ڈی پی ، نیشنل فوڈ سکیورٹی کیلئے ایک ارب 80 کروڑ 80 لاکھ 73 ہزار روپے کے فنڈز مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 21:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ فوڈ ریسرچ ڈویژن کیلئے ایک ارب 80 کروڑ 80 لاکھ 73 ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے پہلے سے جاری17 منصوبوں کیلئے ایک ارب 30کروڑ30 لاکھ73 ہزار روپے جبکہ 9 نئے منصوبوں کیلئے 50کروڑ50 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ۔

نئے منصوبوں میں پاکستان میں سویا بین کے منصوبے کیلئے ایک کروڑ84لاکھ 54 ہزار روپے، فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن ڈیپارٹمنٹ کو کسٹم ڈیپارٹمنٹ سے آن لائن لنک کرنے کے منصوبے کیلئے ایک کروڑ21لاکھ24 ہزار روپے ،گوادر میں جانوروں کے لئے کورائنٹائن کے قیام کیلئے 3 کروڑ64 لاکھ46 ہزار روپے ، وزیراعظم کے پیکج سولر ٹیوب ویلز کیلئے ایک کروڑ69لاکھ 22 ہزار روپے، گلگت بلتستان میں ٹرائوٹ مچھلی کی افزائش کے منصوبے کیلئے دو کروڑ15 لاکھ82 ہزار روپے، نیشنل ویٹرنری لیبارٹریز کو معیاری بنانے کیلئے 3کروڑ79 لاکھ28 ہزار، اے کیو ڈی کو پاکستان کسٹم سے لنک کرنے کیلئے ایک کروڑ روپے ، پی آر سی کے تحت فصلوں کی نگرانی اور کیڑے مار ادویات کے منصوبے کیلئے 10کروڑ12 لاکھ10 ہزار روپے، ایون انفلوئنزا کی روک تھام کیلئے دو کروڑ42 لاکھ روپے،ملک میں زیتون کے فروغ کے منصوبے کیلئے 47 کروڑ50 لاکھ روپے ، ملک میں جانوروں میں منہ اورکھر کی بیماری کی روک تھام کیلئے 10کروڑ روپے ، عمرکوٹ میں لائیو سٹاک کے شعبہ کی ترقی کے منصوبہ کیلئے 10کروڑ روپے،کراچی، ملیر اور دیگرعلاقوں میں کیڑے مار ادویات سے متعلق لیبارٹری کی اپ گریڈیشن کیلئے 4کروڑ81 لاکھ 26 ہزار روپے، گلگت بلتستان میں سیڈ سرٹیفیکیشن سروس کیلئے ایک کروڑ85 لاکھ 45 ہزار روپے جبکہ دیگرجاری منصوبوں کیلئے بالترتیب25کروڑ47 لاکھ روپے، ایک کروڑ60 لاکھ ، ایک کروڑ 85لاکھ اور ایک کروڑ42 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے تحت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے نئے منصوبوں ایگری کلچرانفارمیشن پورٹل کیلئے تین کروڑ روپے ، ملک میں کپاس کی پیداوار کو مزید مستحکم کرنے کیلئے 12کروڑ70 لاکھ روپے ، ٹشو کلچرٹیکنالوجی کیلئے 10 کروڑ روپے ، ای سی او واٹر انسٹی ٹیوٹ کیلئے ایک کروڑ روپے، فش فارمنگ کلیسٹر سروس سنٹر کے قیام کیلئے 5کروڑ روپے ، اسلام آباد میں معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے منصوبے کیلئے 4کروڑ80 لاکھ روپے ، دالوں کی پیداوار میں اضافے کے منصوبے کیلئے 10کروڑ روپے جبکہ باقی نئے منصوبوں کیلئے بالترتیب دو کروڑ 50 لاکھ روپے اور ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ 04-18/--298

متعلقہ عنوان :