ترکی، ازمیر سے داعش کے چار مشتبہ ارکان گرفتار

جمعہ اپریل 21:51

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) ترک سکیورٹی حکام نے ترکی کے ساحلی شہر ازمیر سے داعش کی4 مشتبہ ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔۔ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ترک سکیورٹی حکام نے ازمیر سے داعش کے چار مشتبہ ارکان کو گرفتار کیا ہے اور کہا ہے کہ گرفتار شدہ مشتبہ افراد داعش کے اہم اراکین ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ترک روزنامے حریت نے اپنی اشاعت میں لکھا ہے کہ یہ گرفتاریاں ترک خفیہ ادارے اور پولیس کے تعاون سے عمل میں لائی گئی۔ اخبار کے مطابق یہ مشتبہ افراد مہاجرین کے ایک گروہ میں شامل ہو کر یورپ جانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :