ڈونلڈ ٹرمپ 13 جولائی کو برطانیہ کا دورہ کریں گے

جمعہ 27 اپریل 2018 21:51

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 جولائی کو برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ٍاس بات کا اعلان وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری سارا ہکابی سینڈرز اور برطانوی وزیر اعظم کے دفتر، 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ نے علیحدہ علیحدہ کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سال کے اوائل میں ٹرمپ کا برطانیہ کا مجوزہ دورہ منسوخ کیا گیا، جس دوران وہ لندن میں تعمیر کئے گئے نئے امریکی سفارت خانے کا افتتاح کرنے والے تھے۔