پارلیمنٹ پر لازم ہے کہ اپنی مدت کے خاتمے سے پہلے بجٹ پر بحث اور پاس کرے ،ْمشیر خزانہ

بجٹ کی منظوری کے بغیر حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی ،ْاگلی منتخب حکومت کے پاس اختیار ہو گا وہ بجٹ ترجیحات میں تبدیلی کر سکے ،ْ بجٹ تقریر

جمعہ 27 اپریل 2018 22:26

پارلیمنٹ پر لازم ہے کہ اپنی مدت کے خاتمے سے پہلے بجٹ پر بحث اور پاس کرے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ پارلیمنٹ پر لازم ہے کہ اپنی مدت کے خاتمے سے پہلے بجٹ پر بحث اور پاس کرے ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میرے لئے یہ امر باعث اعزاز ہے کہ آج میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا چھٹا بجٹ پیش کر رہا ہوں۔

پاکستانی قوم اور پارلیمنٹ کے لیے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ باوجود مشکلات کے ہماری حکومت نے 13 سال کی بلند ترین شرحِ نمو، کم ترین افراطِ زر اور معاشی استحکام حاصل کیا۔

(جاری ہے)

پوری قوم اور پارلیمنٹ مبارک باد کی مستحق ہے۔انہوںنے کہاکہ نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنا اس حکومت کا مقدس فریضہ ہے۔ پارلیمنٹ پر لازم ہے کہ اپنی مدت کے خاتمے سے پہلے بجٹ پر بحث کرے اور پاس کرے۔

بجٹ کی منظوری کے بغیر حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی۔ وفاقی بجٹ کی منظوری اس لیے بھی لازم ہے کہ وفاقی محصولات کے سالانہ تخمینے کے بغیر صوبائی حکومتیں اپنا بجٹ نہیں بنا سکتیں اور نہ ہی اپنا نظم و نسق چلا سکتی ہیں۔ بجٹ کا پاس ہونا حکومتی مشینری کے تسلسل اور اقتصادی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔ اگلی منتخب حکومت کے پاس اختیار ہو گا کہ وہ بجٹ ترجیحات میں تبدیلی کر سکے۔