چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور انداز میں حصہ لیا، سلیم مانڈوی والا

بعض جماعتوںکی چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب کو متنازعہ بنانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکتی، پیپلز پارٹی کبھی ختم ہوئی نہ ہوگی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

جمعہ اپریل 22:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سلیم مانڈی والا نے کہاہے کہ سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں نے جن میں پشتونخواملی عوامی پارٹی ،مسلم لیگ (ن) ،،پیپلز پارٹی ،نیشنل پارٹی اور دیگر تمام سیاسی جماعتوں نے بھر پور اندازمیں حصہ لیا اور کسی بھی سینیٹر نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کیا دونون نشستوں کے انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوئے اور کسی قسم کا نہ کوئی دبائو اور نہ کوئی اوپر سے احکامات آئے تھے ،جمہوری انداز میں انتخابات ہوئے ،بعض سیاسی جماعتیں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کو متنازعہ بنانے کی جو کوشش کررہی ہیں وہ کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں ،،پیپلز پارٹی نہ کبھی ختم ہوئی ہے اور نہ ہی ہوگی ،آنیوالے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ،انہوں نے یہ بات جمعہ کے رو زکوئٹہ پریس کلب میں پیپلز پارٹی بلوچستان کی جانب سے دیئے گئے عصرانے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صوبائی صد ر حاجی علی مدد جتک ،جنرل سیکرٹر ی سید اقبال شاہ ،سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی ،سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ ،سینئر رہنماء پیپلز پارٹی لالہ یوسف خلجی ،سابقہ صوبائی وزیر غزالہ گولہ ،زرینہ زہری سمیت پارٹی کے دیگر مرکزی وصوبائی قیادت نے شرکت کی ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا نے کہاکہ پیپلز پارٹی غریبوں اور ورکروں کی پارٹی ہے اس کو نہ کوئی ختم کرسکا ہے اور نہ کرسکے گا ،4مئی کو پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کوئٹہ آرہے ہیں وہ پارٹی ورکروں سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں کرینگے ،اور آپ کے مسائل حل کرینگے ،میں پیپلز پارٹی کے تمام ورکروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اپنے مسائل پارٹی کے صوبائی صدر کو آگاہ کریں یا میرے پاس اسلام آباد آئے میرے دروازے پیپلز پارٹی کے ورکروں کیلئے کھلے ہیں ،آنیوالے انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ،،پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہاکہ ہم ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سلیم مانڈی والا کا کوئٹہ آنے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور انہوں نے ورکروں سے ملاقاتیں کی انشاء اللہ عام انتخابات میں مرکز اور چاروں صوبوں میں پیپلز پارٹی کے جیالے کامیاب ہونگے اور ہماری حکومت ہوگی،انہوں نے کہاکہ سلیم مانڈی والا کا کوئٹہ آمد پرانکا خیر مقدم کرتے ہیں اور انکو بلوچستان کے روایات کے مطابق مہمان نواز دی جائے گی ،اسٹیچ سیکرٹری کے فرائض سردار سربلند خان جوگیزئی نے ادا کئے ،پریس کلب پہنچنے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا کا پھولوں کی پتیاں پھینک کر استقبال کیا اس موقع پر جیو بھٹو ،جیو بلاول کے نعرے لگائے گئے ۔