پی پی ایف نے ضلع سائو تھ میں شنا ختی کا رڈ سے محروم رجسٹر ڈ 1300خواتین کو شناختی کا رڈ بنوا نے میں مدد فراہم کی، نسیم اخترشیخ

جمعہ 27 اپریل 2018 22:26

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن)کی رکن تنظیم پا کستان پریس فائونڈیشن(پی پی ایف)نے جولا ئی2017سے اپریل 2018 تک کرا چی ضلع سائو تھ میں شنا ختی کا رڈ سے محروم 22,000خواتین کی نشاندہی کی اور رجسٹر ڈ 1300خواتین کو شناختی کا رڈ بنوا نے جبکہ 3000 سے زائد خواتین کو ضلع جنوبی کے نادرا سینٹرز تک پہنچانے میں بھی معاونت فراہم کی تا کہ ان کا بطور ووٹر اندراج ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہار تنظیم کی پراجیکٹ کو آ رڈی نیٹر نسیم اختر شیخ نے جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ پی پی ایف نے سروے کروایا ہے جس کے مطا بق ابھی تک ضلع کی 20,700 سے زائد خواتین کے نام ووٹر فہرستوں میں شا مل نہیں ہیں جس کی بڑی وجہ شناختی کارڈ کا نہ ہو نا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کی شنا ختی کا رڈ بنوا نے اور ووٹ کے اندراج کی اس خصو صی مہم کے دوران نادرا کی ایک موبا ئل وین کل وقتی اور ایک مو با ئل وین جزوقتی دستیاب رہیں۔

ایک ہی خا ندان کے چھ نا بینا خواتین و مرد کو بھی سہو لیات فرا ہم کر کے شنا ختی کارڈ بنوانے میں مدد فراہم کی۔ 240 غیر مسلم خواتین کے بھی شنا ختی کا رڈ بنوا ئے۔انھوں نے الیکشن کمیشن اور نادرا کے حکام سے اپیل کی کہ تنظیم کی طرف سے نشاندہی کردہ جن خوا تین کے شنا ختی کارڈ ابھی تک نہیں بن سکے ان کے شنا ختی کارڈ بنا نے پر خصو صی تو جہ مرکوز کی جا ئے تا کہ وہ بھی اس سال ہو نیوا لے عام انتخابات میں حق را ئے دہی استعمال کر سکیں ۔