کراچی کوپانی کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،ایم ڈی واٹربورڈ

حب ڈیم سے پانی فراہم کرنے والی حب کینال کی صفائی کا کام جاری ہے ،جبکہ ڈملوٹی کنڈیوٹ کو بھی دو مقامات پر صاف کردیا گیا ہے، خالدشیخ

جمعہ 27 اپریل 2018 22:26

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایت پر کراچی کوپانی کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،اس سلسلے میں حب ڈیم سے پانی فراہم کرنے والی حب کینال کی صفائی کا کام جاری ہے ،جبکہ ڈملوٹی کنڈیوٹ کو بھی دو مقامات پر صاف کردیا گیا ہے ,تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے واٹربورڈکے افسران اور انجینئرز کو دستیاب پانی کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کرنے کی ہدایت کی ہے ،ان احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے چیف انجینئر بلک و ڈبلیو ٹی ایم غلام قادر عباس ، سپرنٹینڈنگ انجینئربلک عبدالرحمن شیخ اور ایگزیکٹیوانجینئر آصف قادری ڈبلیو ٹی ایم کی زیر نگرانی حب کینال کی صفائی کا کام جاری ہے، واٹربورڈ کے زیر انتظام 22کلو میٹر طویل حب کینال کے 13 کلومیٹر حصے کی صفائی کا عمل مکمل ہوگیا ہے، اس دوران کینال سے تقریباً 50 ٹن سے زائد خودرو جھاڑیاں نکال کر کینال کی استعداد کو بڑھا کر یومیہ 50 ملین گیلن پانی تک کردیا گیا ہے جبکہ واٹربورڈ کے عملے نے ڈملوٹی کنڈیوٹ کو کراچی یونیورسٹی اور کشمیر روڈ کے مقامات پر صاف کرکے کنڈیوٹ سے پتھر ،تعمیراتی ملبہ اور خورد رو جھاڑیاں نکال کر صاف کردیا ہے اس اقدام سے چنیسر گوٹھ ،لائنز ایریا ، کینٹ اسٹیشن اور ملحقہ علاقوںجبکہ حب کینال کی صفائی سے ڈسٹرکٹ ویسٹ اور سنٹرل میں پانی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :