ن) لیگ کی حکومت نواز شریف اور خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کا انتقام عوام سے لے رہی ہے ،میر محمد صادق عمرانی

وفاقی بجٹ عوام کیساتھ سنگین مذاق ہے، ملازمین کی تنخوائوں میں اضافہ نہ کرکے ملازم دشمن پالیسی کو جاری رکھا گیا

جمعہ اپریل 22:31

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) پی پی پی بلوچستان کے سابق صدر اور سینٹرل کمیٹی کے رکن میر محمد صادق عمرانی نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے بجٹ یکسر مسترد کردیا ہے اور کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نواز شریف اور خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کا انتقام عوام سے لے رہی ہے وفاقی بجٹ عوام کیساتھ سنگین مذاق ہے ملازمین کی تنخوائوں میں اضافہ نہ کرکے ملازم دشمن پالیسی کو جاری رکھا گیا میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ نواز حکومت نے کھبی بھی غریب عوام اور ملازمین طبقات کو کوئی ریلیف نہیں دیا آج وفاقی بجٹ پیش کرکے (ن) لیگ حکومت نے نواز شریف اور خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کا انتقام غریب عوام سے لیا ہے بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہیں وفاقی بجٹ کے خلاف عوام اور ملازمین طبقہ اُٹھ کھڑے ہوں کیونکہ اس مہنگائی کے دور میں غریب عوام اور ملازمین کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ ملازمین کیساتھ سنگین مذاق کے مترادف ہے انھوں نے کہا کہ اگر پی پی پی کی حکومت ہوتی تو ملازمین کی تنخوائوں میں 100فیصد اضافہ کرتی نواز شریف تا حیات نااہل ہوچکے ہیں (ن) لیگ کی سیاست کا سورج غروگ ہوچکا ہے آنے والا دور پی پی پی کا ہے ۔