گومل یونیورسٹی میں علمی سرگرمیوں کا فروغ قابل ستائش ہے ،ڈاکٹرزاہداللہ

جمعہ اپریل 22:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ڈاکٹر زاہداللہ خان نے کہا ہے کہ گومل یونیورسٹی میں علمی سرگرمیوں کا فروغ قابل ستائش ہے اس خطہ میں مویشیوں کے علاج اور انکی پرورش کے حوالے سے فیکلٹی آف اینیمل اینڈ وٹرنری سائنسز کی کاوشیں مثالی نتائج فراہم کررہی ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گومل یونیورسٹی میں فیکلٹی آف اینیمل اینڈ وٹرنری سائنسز کے زیر اہتمام جانوروں کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔

تقریب میں علاقہ بھر سے کتوں بلیوں اور گھوڑوں کی مختلف نسلوں کا تعارف اور انکی کارکردگی بیان کی گئی جبکہ گھڑ ڈانس بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ نے کہا کہ جانوروں سے محبت انکی نگہداشت قابل ستائش شوق ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس شو میں شرکت سے مجھے خوشی ہوئی ہے اور یہ بات مسلمہ ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ علاقوں میں کاشت کاروں اور مویشیوں کے شوقین حضرات کے جانوروں کو بیماریوں سے بچانے اور انکی افزائش میں اضافہ اور صحت کے معاملات میں فیکلٹی آف اینیمل اینڈ وٹرنری سائنسز کے مثالی کردار کا پورا علاقہ معترف ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں تقریب کے انعقاد پر رجسٹرار۔ انچارج ڈین فیکلٹی آف اینیمل اینڈ وٹرنری سائنسز اور انکی ٹیم کا شکر گزار ہوں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار دل نواز خان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ڈاکٹر زاہداللہ کی یہاں آمد انکی علم دوستی کی عکاس ہے انکی یہاں آمد سے طلبہ اساتذہ اور انتظامیہ کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے مجھے امید ہے کہ دیگر تدریسی شعبہ جات بھی اسی طرح کی مثبت سرگرمیاں منعقد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ علمی تحقیقی و ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ تقریب میں اعلیٰ نسل گھوڑے، کتے اور بلیوں کے مالکان میں توصیفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر عالمی وٹرنریڈے کی مناسبت سے واک کی گئی جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :