نصیر آباد، ٹرک اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم ،آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی، ڈرائیور سمیت تین افراد جھلس کر شدید زخمی

جمعہ 27 اپریل 2018 22:31

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) نصیر آباد کے قریب ٹرک اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی دیکھتے ہی دیکھتے آئل ٹینکر جل کر خاکستر ہوگئی ڈرائیور سمیت دیگر تین افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے چکھڑا کے مقام مین قومی شاہراہ پر ٹرک اور آئل ٹینکر ٹکرانے کے باعث آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آئل ٹینکر جل کر خاکستر ہوگئی جبکہ آگ کی زد میں آکر ڈرائیور سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی منتقل کردیا گیا جہاں انھیں طبعی امداد فراہم کی گئی واقع کے بارے میں مقامی پولیس مذید تحقیقات کررہی ہے

متعلقہ عنوان :