حکومت کا ہر 2 سے 3 سال کے وقفہ سے عالمی معیار کا حامل صحت کا مروجہ سروے کرانے کا فیصلہ

جمعہ 27 اپریل 2018 22:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر 2 سے 3 سال کے وقفہ سے عالمی معیار کا حامل صحت کا مروجہ سروے کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں مستند ڈیٹا کی پالیسی سازی میں اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے وفاقی سطح پر عالمی معیار کا ڈیش بورڈ قائم کیا۔ انہوں نے کہا کہ درست اعداد و شمار کے حصول کیلئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر 2 سے 3 سال کے وقفہ سے صحت کا مروجہ سروے کرایا جائے گا جو کہ عالمی معیار کے مطابق ہو گا۔

متعلقہ عنوان :