فوجی آپریشن والے علاقوں میں نقل مکانی کرنے والے افراد کی بحالی اور امداد کیلئے 90 ارب روپے مختص

جمعہ اپریل 22:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی حکومت نے فوجی آپریشن والے علاقوں میں نقل مکانی کرنے والے افراد کی بحالی اور امداد کیلئے 90 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ فوجی آپریشن والے علاقوں میں سے لاکھوں لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی، ہم ان کی قربانیوں کو یاد رکھیں گے، حکومت اس بات کی یقین دہانی کرانا چاہتی ہے کہ ضرورت کی اس گھڑی میں ان کی بحالی اور تعمیرنو کیلئے حکومت ہرممکن کوشش کرے گی۔ بجٹ 2018-19ء میں اس مقصد کیلئے 90 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :