قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ 2 مئی تک ملتوی کردیا گیا

جمعہ 27 اپریل 2018 22:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ 2 مئی تک ملتوی کردیا گیا۔ جمعہ کو بجٹ تقریر اور مالی بل 2018ء پیش کئے جانے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کا اجلاس 2 مئی کی شام چار بجے تک ملتوی کردیا۔

(جاری ہے)

دو مئی کو قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے۔