صدر آزاد کشمیر نے آزاد جموں وکشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

جمعہ اپریل 22:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء)محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آزاد ریاست جموں وکشمیر نے آزاد جموں وکشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کی حد کو 10کروڑ(100ملین روپی)سے بڑھا کر چالیس کروڑ (400ملین روپے )اور آزادجموں وکشمیر کابینہ کی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے ترقیاتی منصوبو ں کی منظوری کی حد کو چالیس کروڑ سے (400ملین سی) سے بڑھا کر ایک ارب روپے (1000ملین روپی) اضافہ کیے جانے کی منظوری صادر فرمائی ہے ۔