کشمیری تہذیب وثقافت کواجاگر کرنے کے ساتھ آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں تاریخی اور سیاحتی مقامات سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے سیاحت کوفروغ دے رہے ہیں‘جس کے لیے ایک موثرٹورازم پالیسی بنائی جارہی ہے‘میرپورمیںمحکمہ سیاحت کے زیراہتمام منعقدہونے والے تین روزہ ٹورازم فیسٹیول سے لوگوں کو جہاں صحت مندانہ تفریحی کی سہولیات میسر آئیں گی وہاں کشمیری تہذیب وثقافت کوبھی فروغ ملے گا

آزادجموںوکشمیرکے وزیراطلاعات،سیاحت وآئی ٹی مشتاق احمدمنہاس کا تقریب سے خطاب

جمعہ 27 اپریل 2018 22:38

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) آزادجموںوکشمیرکے وزیراطلاعات،سیاحت وآئی ٹی مشتاق احمدمنہاس نے کہاہے کہ کشمیری تہذیب وثقافت کواجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں تاریخی اور سیاحتی مقامات سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے سیاحت کوفروغ دے رہے ہیںجس کے لیے ایک موثرٹورازم پالیسی بنائی جارہی ہے ۔

میرپورمیںمحکمہ سیاحت کے زیراہتمام منعقدہونے والے تین روزہ ٹورازم فیسٹیول سے لوگوں کو جہاں صحت مندانہ تفریحی کی سہولیات میسر آئیں گی وہاں کشمیری تہذیب وثقافت کوبھی فروغ ملے گا۔منگلا جھیل میں سیاحت کابڑا پوٹینشل موجود ہے جس سے استفادہ حاصل کرکے معیشت کوبہتربنایاجاسکتاہے۔ آزادکشمیربھرکے جرنلسٹس کے مسائل حل کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ترقیاتی میزانیہ سے ایک فیصد رقم پبلسٹی کے لیے رکھی جائے گی۔

اشتہارات کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے 5 کروڑ سے زائدبجٹ کے لیے محکمہ مالیات سے تحریک کی ہوئی ہے ۔آزادکشمیر کی آئینی ترامیم اورکشمیرکونسل کے حوالے سے اختیارات کامعاملہ خوش اسلوبی سے حکومت پاکستان سے طے کررہے ہیں جس کامقصد آزادکشمیر حکومت اور آزادکشمیرکے عوامی نمائندوں ، لوگوں کے حق حکمرانی اور اختیارات کومزیدمضبوط بناناہے ۔

آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کی حکومت مضبوط ومستحکم ہے جوپانچ سال پورے کرے گی۔ کابینہ توسیع وزیراعظم کااختیارہے وہ کابینہ میں توسیع وکمی کرسکتے ہیں۔ پارلیمانی پارٹی اور کابینہ کے ممبران وزیراعظم کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہے۔ان خیالات کااظہار انھوں نے کشمیرپریس کلب کے دورہ کے دوران اورمسلم لیگ ن کے سٹی صدرمرزاطاہر محمود جرال کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراطلاعات،سیاحت وآئی ٹی نے کہاکہ آزاد کشمیر میں قائد پاکستان میاں محمدنوازشریف کے ویژن کے تحت بننے والی حکومت نے اچھے طرز حکمرانی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ آزادکشمیر میں این ٹی ایس ،پبلک سروس کمیشن ، وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام سمیت دیگرتمام شعبہ ہائے زندگی میں اصلاحات لائی ہیں۔ آزادکشمیر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں میں مفت ایمرجنسی ہیلتھ سروسز سے لوگ استفادہ حاصل کررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ قائدپاکستان میاں محمدنوازشریف کوبے بنیادالزامات کے ذریعے ٹارگیٹ کیاجارہاہے۔ میاں محمدنوازشریف آج بھی پاکستان اور آزادکشمیرکے لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہیںوہ لوگوں کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں۔ 2018 میں پاکستان میں ہونے والاالیکشن ریفرنڈم ہوگا جس میں پاکستان کے چاروں صوبوں میں مسلم لیگ ن ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور آئندہ پاکستان میں بننے والے مسلم لیگ ن کی حکومت بھی میاں محمدنوازشریف کے ویژن کے مطابق پاکستان کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی اورخدمت کافریضہ سرانجام دے گی۔

آزادکشمیر کی حکومت اورمسلم لیگ ن قائد پاکستان میاں محمدنوازشریف کے ساتھ ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کے خلاف عدم اعتماد کی سب افواہیں تھیں پارلیمانی پارٹی اور کابینہ کاوزیراعظم کومکمل اعتماد حاصل ہے۔ عدم اعتماد کی خبریں چائے کی پیالی میں طوفان برپاکرنے کے علاوہ اورکچھ نہیں تھا۔