جامعہ کشمیر کے طالبعلم راجہ قیصر کا قتل قابل مذمت ہے ‘پولیس اور انتظامیہ قاتل کو فوری گرفتار کرے آزاد کشمیر میں امن اور بھائی چارے کی فضاء کو خراب ہونے سے بچایا جائے

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سردار تبارک علی کی بات چیت

جمعہ اپریل 22:38

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سردار تبارک علی نے کہا ہے کہ جامعہ کشمیر کے طالبعلم راجہ قیصر کا قتل قابل مذمت ہے ۔۔پولیس اور انتظامیہ قاتل کو فوری گرفتار کرے آزاد کشمیر میں امن اور بھائی چارے کی فضاء کو خراب ہونے سے بچایا جائے ۔طلباء اور یو نیورسٹی کالجزمیں اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔

(جاری ہے)

قاتل کا تعلق کسی بھی قبیلے خاندان یا سیاسی جماعت سے ہو قانون کی گرفت سب کے لیئے برابر ہے ایسے واقعات کا سد باب کرنے کے لیئے تمام برادریوں قبائل کو مل کر آگئے بڑھنا ہوگا مظفرآباد ریاست کا دار الحکومت ہے جس میں تمام اضلاع اور بیرون ریاست سے طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں ان کی جان ومال کی حفاظت ریاست پولیس اور انتظامیہ کی زمہ داری بنتی ہے راجہ قیصر کا قتل انتہائی قابل مذمت اور اندوہناک سانحہ ہے دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیںاور انصاف کی جدو جہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں ان خیالات کا اظہار سردار تبارک نے دورہ نیلم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو اور متاثرہ خاندان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا انہوں نے مرحوم راجہ قیصر اشرف کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی اس دورا ن ان کے ہمراء سٹی صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر ملک عنائت حسین،چوہدری سفیر ،ملک ذوالفقار ودیگر تھے