آزاد کشمیر حکومت وزیر اعظم فاروق حیدر کی زیر قیادت اندرون اور بیرون ملک مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی اور مودی سرکار کے بے گناہ کشمیریوں پر رو ا مظالم کو رکوانے کیلئے بھرپور کاوشیں کررہی ہے

آزاد کشمیر حکومت کے وزیر قانون انصاف و پارلیمانی امور حاجی جاوید اختر چوہدری کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 27 اپریل 2018 22:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر قانون انصاف و پارلیمانی امور حاجی جاوید اختر چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی زیر قیادت اندرون ملک اور بیرون ملک مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی اور مودی سرکار کے بے گناہ کشمیریوں پر رو ا مظالم کو رکوانے کے لیے بھرپور کاوشیں کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

آج بھارتی دہشتگردوں نے مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا ہے لیکن کشمیری نوجوان آج جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اپنا بھر پور کر دار ادا کریں ۔ انسانی حقوق کے عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں ۔ اخبار نویسوں کیساتھ گفتگو کے دوران حاجی جاوید اختر نے بھارتی عزائم کو عالمی امن کے لیے شدید خطرہ قرار دیاہے ۔