پی ایس ڈی پی 2018-19،اطلاعات و نشریات ڈویژن کیلئے مجموعی طور ایک ارب 64کروڑ روپے رکھنے کی تجویز

اطلاعات و نشریات ڈویژن کے 19جاری منصوبوں کیلئے 56کروڑ، 13نئے منصوبوں کیلئے 1.7ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے

جمعہ 27 اپریل 2018 22:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں اطلاعات و نشریات ڈویژن کیلئے مجموعی طور ایک ارب 64کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جن میں 19جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے 56کروڑ جبکہ 13نئی ترقیاتی سکیموں کے لئے ایک ارب 7کروڑ روپے تجویز کئے گئے ہیں۔سرکاری بجٹ دستاویزات کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال 2018-19کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں اطلاعات و نشریات ڈویژن کیلئے مجموعی طور ایک ارب 64کروڑ روپے تجویز کئے ہیں جن میں سے 56کروڑ جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے تجویز کئے گئے ہیں جبکہ نئے منصوبوں کے لئے ایک ارب 7کروڑ روپے تجویز کئے گئے ہیں ، اطلاعات و نشریات ڈویژن کے جاری منصوبوں میں 100میگاواٹ ٹرانسمیٹر گوادر کے لئے 15ملین تجویز کئے گئے ہیں جبکہ چینل رینکنگ اور ڈیٹا سنٹر کے لئے 46ملین تجویز کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی ڈراموں کی غیر ملکی زبانوں میں ڈبنگ کرانے کے لئے 14ملین جبکہ پی این سی اے پروگرام کی لیبارٹری کے لئے دو ملین ‘نیشنل فلم اکیڈمی کے قیام کے لئے 47ملین جبکہ پیمرا کے لئے 17ملین ‘ پی ٹی وی کے پروڈکشن اور کیمروں کی جدت کے لئے 200ملین‘ نیلم ویلی اٹھمقام پر ری براڈ کاسٹ سٹیشن کے قیام کے لئے 10ملین‘ بلوچستان میں بارکھان ری براڈ کاسٹ سٹیشن کے لئے 17ملین‘ دودھنیال وادی نیلم میں ری براڈ کاسٹ سٹیشن کے لئے 10ملین‘ جوڑا نیلم ویلی میں ری براڈ کاسٹ سٹیشن کے لئے دس ملین‘ کیرن نیلم ویلی میں ری براڈ کاسٹ سٹیشن کے لئے دس ملین ‘ کیل نیلم ویلی میں ری براڈ کاسٹ سٹیشن کے لئے دس ملین روپے تجویز کئے گئے ہیں۔

بلوچستان میں خاران کے ری براڈ کاسٹ سٹیشن کے لئے 14ملین‘ شاردہ نیلم ویلی میں ری براڈ کاسٹ سٹیشن کے لئے دس ملین‘ مظفر آباد میں میڈیم ویو سروسز کی بحالی کے لئے 40ملین ‘ میرپور میں میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کی تبدیلی کے لئے 50ملین‘ نیشنل آرٹ گیلری کی سکیورٹی کی اپ گریڈیشن کے لئے 31ملین روپے تجویز کئے گئے ہیں۔ اطلاعات و نشریات ڈویژن کی نئی سکیموں میں صوت القرآن ایف ایم نیٹ ورک فیز ٹو کے قیام کے لئے 40ملین روپے تجویز کئے گئے ہیں جبکہ میڈیا کی ترقی اور کوڈ آف کنڈٹ کے نفاذ کے لئے 15ملین ‘ پی ٹی وی کے پارلیمانی چینل کے لئے 331ملین ‘ بلوچستان میں کنمیخترزئی میں ری براڈ کاسٹ سٹیشن کے لئے 111ملین پی ٹی وی علاقائی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کے لئے 34ملین ‘ بلوچستان میں موسیٰ خیل کے مقام پر ری براڈ کاسٹ سٹیشن کے لئے 107ملین‘ مسلم باغ میں ری براڈ کاسٹ سٹیشن کے لئی112ملین‘ پنجاب میں شکر گڑھ میں ری براڈ کاسٹ سٹیشن کے لئے 19ملین‘ خیبرپختونخوا میں شانگلہ کے مقام پر ری براڈ کاسٹ سٹیشن کے لئی26ملین ‘ بلوچستان میں شیرانی کے مقام پر ری براڈ کاسٹ سٹیشن کے لئی113ملین‘ پی ٹی وی اکیڈمی کے کنٹرول روم اور سٹوڈیو کے سامان کی تبدیلی کیلئے 30‘ 250ٹی وی چینلز کی مانیٹرنگ سسٹم کی اپ گریڈیشن کے لئی85ملین‘ او ڈی اے پروگرام سائوتھ کوریا کے زیر اہتمام ریڈیو سٹیشن ملتان کی اپ گریڈیشن کے لئے 52ملین تجویز کئے گئے ہیں ۔