پی ایس ڈی پی 2018-19 ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 46.67ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

ایچ ای سی کے جاری منصوبوں کیلئی40.21ارب اور 43نئے منصوبوں کیلئے 6.46ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے

جمعہ 27 اپریل 2018 22:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی) میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے لیے مجموعی طور پر 46.67ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس میں ایچ ای سی کے جاری منصوبوں کے لیی40.21ارب جبکہ ایچ ای سی کے 43نئے منصوبوں کے لیے 6.46ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری بجٹ دستاویزات کے مطابقسالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی)2018-19 میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے لیے مجموعی طور پر 46.67ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس میں ایچ ای سی کے جاری 134منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 46.67ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے اسی طرح مالی سال 2018-19کے پی ایس ٹی پی میں ایچ ای سی کے 43نئے منصوبوں کے لیے 6.46ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :