پی ایس ڈی پی 2018-19 ، مواصلات ڈویژن کیلئیمجموعی طور پر 316ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئی301ارب، وزارت مواصلات کے دیگر منصوبوں کیلئے 14ارب48کروڑ مختص این ایچ اے کے جاری منصوبوں کیلئے 236ارب جبکہ نئے منصوبوں کیلئے 65ارب روپے رکھے گئے ہیں

جمعہ 27 اپریل 2018 22:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی) مواصلات ڈویژن کے لیے مجموعی طور پر 316ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لیے 301ارب روپے جبکہ وزارت مواصلات کے دیگر منصوبوں کے لیے 14ارب48کروڑ روپے رکھے گئے ہیںاین ایچ اے کے جاری منصوبوں کے لیے 236ارب جبکہ نئے منصوبوں کے لیے 65ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2018-19کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (کے ایس ڈی) مواصلات ڈویژن کے لیے مجموعی طور پر 316ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔جس میں این ایچ اے کے علاوہ وزارت مواصلات کے جاری منصوبوں کے لیے 9ارب روپے جبکہ وزارت مواصلات کے تین نئے منصوبوں کے لیے 5.4ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔مالی سال 2018-19کے پی ایس ڈی پی میں صرف این ایچ اے کے لیے 301ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس میں این ایچ اے کے جاری منصوبوں کے لیے 236ارب جبکہ نئے منصوبوں کے لیے 65ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :